BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل پاکستان کے دفتر کا افتتاح کردیا

  • گوگل کے نائب صدر کا پاکستانی طلبہ کے لیے ایک سال تک گوگل جیمنائی مفت فراہم کرنے کا اعلان
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گوگل پاکستان کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کے ساتھ شاندار شراکت داری اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے گوگل کے عالمی امور کے نائب صدر ولسن ایل وائٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ گوگل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک معروف نام ہے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اتفاق ہے کہ گوگل ایسے وقت پاکستان آیا ہے جب ملک حکمرانی کے مختلف شعبوں میں بڑی ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہم ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں۔

گوگل کے نائب صدر ولسن نے کہا کہ پاکستان میں دفتر کا افتتاح ٹیکنالوجی کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور یہاں اپنے عزم کو آگے بڑھا رہا ہے، جبکہ مقامی دفتر کا قیام ایک خاص موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدی مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے مقاصد سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

ولسن کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران گوگل نے پاکستان کے مقامی کاروباری اداروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 کھرب روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں حصہ ڈالا، جس سے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں اور یہ صرف آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کے 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کو تین بڑے طریقوں سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، جن میں پاکستانی افرادی قوت، ہارڈویئر کی تیاری اور برآمدی انفرااسٹرکچر، جبکہ تیسرا مقامی کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

پاکستانی افرادی قوت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ولسن نے کہا کہ پاکستان میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مقامی افراد پر سرمایہ کاری نہ کی جائے۔ گوگل اب تک 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دے چکا ہے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پاکستانی طلبہ کے لیے گوگل جیمنائی ایک سال تک مفت فراہم کیا جائے گا۔

نومبر 2025 میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا تھا کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے اور جلد مقامی دفتر قائم کرے گی، جبکہ ہری پور میں گوگل کروم بکس کی تیاری بھی شروع ہوچکی ہے۔

Comments

200 حروف