BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

  • سابق فوجیوں کا پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف ،چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملک کے دفاع میں سابق فوجیوں کی انمول شراکت اور تاحیات خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی لچک کو مستحکم بنانے میں ان کے لازوال کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل مصروفیت خاص طور پر تیزی سےابھرتے ہوئے اور سکیورٹی کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔

اس موقع پر سابق آرمی چیفس جنرل (ر) راحیل شریف اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی، جب کہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) ساحر شمشاد مرزا بھی شرکاء میں شامل تھے۔

سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افواج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔

استقبالیہ میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف