BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ناصر حسین شاہ نے ریسکیو 1122 کو 35 جدید فائر ٹینڈرز حوالے کردیے

  • شہری علاقوں میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ، آتشزدگی کے واقعات میں بروقت رسپانس ممکن ہو سکے گا، وزیر بلدیات سندھ
شائع اپ ڈیٹ

ریسکیو 1122 میں جدید فائر ٹینڈرز حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ریسکیو 1122 کے حوالے 35 جدید فائر ٹینڈرز کر دیے گئے جو محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے خریدے گئے ہیں اور سندھ کے مختلف اضلاع کی میونسپل کارپوریشنز اور یونین کمیٹیوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ فائر ایمرجنسی سمیت دیگر ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ بلدیات سندھ نے ریسکیو اور فائر ایمرجنسی سروسز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جدید فائر ٹینڈرز خریدے ہیں جنہیں مرحلہ وار سندھ کے مختلف اضلاع اور یونین کمیٹیوں کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو فراہم کیے گئے 35 جدید فائر ٹینڈرز سے شہری علاقوں میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور آتشزدگی کے واقعات میں بروقت رسپانس ممکن ہو سکے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ریسکیو اور فائر سروسز کو جدید سہولیات اور ضروری مشینری سے آراستہ کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ریسکیو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ مزید جدید فائر ٹینڈرز بھی آ رہے ہیں جنہیں سندھ کے تمام اضلاع میں ضرورت اور ترجیح کے مطابق تقسیم کیا جائے گا، جبکہ تمام یونین کمیٹیوں کو بھی فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

200 حروف