اسمتھ کی نصف سنچری، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے
- تیز بالر تسکین احمد نے ایک زبردست گیند پر آل راؤنڈر بو ویبسٹر کو 12 رنز پر بولڈ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی
آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی مزاحمتی نصف سنچری کے باوجود بنگلہ دیش کے کمزور باؤلنگ اٹیک نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو ڈارون میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک آسٹریلیا کے 183 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ کردیئے۔
فاسٹ باؤلر حسن محمود نے چائے کے وقفے سے قبل پیٹ کمنز (9) اور مچل اسٹارک (1) کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے صبح کے سیشن میں آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز کو پویلین بھیجا تھا۔
ایبادت حسین نے وکٹ کیپر ایلکس کیری کو 19 رنز پر بولڈ کرکے دوسری وکٹ حاصل کی۔ کیری اور اسمتھ کے درمیان 55 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اسمتھ 67 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
فاسٹ باؤلر تسکین احمد نے آل راؤنڈر بیو ویبسٹر کو 12 رنز پر آؤٹ کرکے دوسری وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سبز گھاس والی پچ پر آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 74 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دی تھیں۔
آسٹریلیا کے نمبر تین مارنس لبوشین ایک رن بنا کر ایبادت کا شکار ہوئے، جبکہ جیک ویدرلڈ 23 اور کیمرون گرین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش 2003 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کوئنزلینڈ کے شہر میکے میں کھیلا جائے گا۔


Comments