کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
- عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 42 ڈالر کے اضافے سے 4415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 42 ڈالر کے اضافے سے 4415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3601 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے کے اضافے سے 7111 روپے ہوگئی۔


Comments