رونالڈو دیرینہ پارٹنر جورجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے ایک اسٹور میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں پانچوں بچے بھی شریک
فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ پارٹنر جورجینا روڈریگز منگل کو پرتگالی ریزورٹ کاسکیس میں ایک نجی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، جس کی تصدیق ان کے پبلک ریلیشنز کے ادارے برنزوک گروپ نے کی ہے۔
دونوں کی اس شادی کے ساتھ ہی ان کا ایک دہائی پر محیط تعلق باضابطہ رشتے میں بدل گیا ہے۔
41 سالہ رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں کے ہاتھوں اور ان میں موجود شادی کی انگوٹھیوں کی تصویر شیئر کی۔ اس مختصر اور نجی تقریب میں ان کے پانچوں بچوں نے بھی شرکت کی۔ یہ شادی روڈریگز کی جانب سے منگنی کے اعلان کے ٹھیک ایک سال بعد انجام پائی ہے۔
5 بار بالون ڈی اور جیتنے والے رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے ایک اسٹور میں ہوئی تھی، جو اب دنیا کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔


Comments