دنیا
انسانیت کے خلاف جرائم، شام میں اسد دور کے عہدیدار عاطف نجیب کو سزائے موت سنادی گئی
- عدالت نے قرار دیا کہ ان سے منسوب یہ اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، لہٰذا انہیں سخت ترین سزا، یعنی سزائے موت سنائی جاتی ہے۔
شام کی ایک عدالت نے منگل کو سابق صدر بشار الاسد کے دور کے عہدیدار عاطف نجیب کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنادی۔
عدالت کے مطابق عاطف نجیب جو معزول صدر بشار الاسد کے کزن ہیں 2011 کی عوامی بغاوت کے مرکز درعا صوبے میں سیاسی سکیورٹی کے سربراہ تھے، جہاں ان پر یہ جرائم کرنے کا الزام ثابت ہوا۔
عدالت نے گزشتہ سال جنوری میں گرفتار کیے گئے عاطف نجیب کو قتل، 15 سال سے کم عمر بچوں کے دانستہ قتل اور تشدد کے نتیجے میں ہلاکت سمیت متعدد سنگین جرائم کا مجرم قرار دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ان سے منسوب یہ اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، لہٰذا انہیں سخت ترین سزا، یعنی سزائے موت سنائی جاتی ہے۔


Comments