BR100 Decreased By (-0.42%)
BR30 Increased By (0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.5%)
BAFL 59.37 Increased By ▲ 0.35 (0.59%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.05 (0.18%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -1.26 (-3.46%)
CNERGY 12.89 Increased By ▲ 0.95 (7.96%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.05 (0.27%)
DGKC 219.00 Increased By ▲ 0.97 (0.44%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 57.95 Increased By ▲ 0.59 (1.03%)
FFL 16.49 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
GGL 24.35 Decreased By ▼ -0.27 (-1.1%)
HBL 322.95 Decreased By ▼ -1.67 (-0.51%)
HUBC 220.10 Decreased By ▼ -5.54 (-2.46%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.83%)
KEL 7.39 Increased By ▲ 0.07 (0.96%)
LOTCHEM 26.94 Decreased By ▼ -0.20 (-0.74%)
MLCF 103.67 Increased By ▲ 1.60 (1.57%)
OGDC 321.15 Increased By ▲ 1.96 (0.61%)
PAEL 43.73 Decreased By ▼ -0.15 (-0.34%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.65%)
PIOC 277.29 Increased By ▲ 2.45 (0.89%)
PPL 223.50 Increased By ▲ 1.95 (0.88%)
PRL 66.87 Increased By ▲ 3.12 (4.89%)
SNGP 103.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.17%)
SSGC 27.21 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.08 (0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.78 (5.21%)
TRG 61.19 Decreased By ▼ -2.10 (-3.32%)
UNITY 12.02 Increased By ▲ 0.51 (4.43%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
کاروبار اور معیشت

گلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ، 30 سال کے کیلئے 9.3843 امریکی سینٹ ٹیرف منظور

  • نیپرا کے فیصلے کے مطابق منصوبے کا جنریشن ٹیرف پہلے 12 سال کے لیے 17.3751 روپے فی کلوواٹ گھنٹہ جبکہ 13ویں سے 30ویں سال تک 8.2686 روپے فی کلوواٹ گھنٹہ ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 102 میگاواٹ کے رن آف دی ریور گُلپور ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 30 سال کی مدت کے لیے 9.3843 امریکی سینٹ فی کلوواٹ گھنٹہ لیولائزڈ ٹیرف منظور کرلیا ہے۔ منصوبہ میرہ پاور لمیٹڈ (ایم پی ایل) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں دریائے پونچھ پر قائم کیا گیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق منصوبے کا جنریشن ٹیرف پہلے 12 سال کے لیے 17.3751 روپے فی کلوواٹ گھنٹہ جبکہ 13ویں سے 30ویں سال تک 8.2686 روپے فی کلوواٹ گھنٹہ ہوگا، جس کے نتیجے میں مجموعی لیولائزڈ ٹیرف 14.8507 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

ریفرنس ٹیرف کا تعین 100.98 میگاواٹ کی نیٹ کنٹریکٹڈ صلاحیت اور سالانہ 474.996 گیگاواٹ گھنٹے کی خالص بجلی پیداوار کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ٹیرف کمرشل آپریشن ڈیٹ (سی او ڈی) سے 30 سال تک بلڈ- اون- آپٹریٹ- ٹرانسفر کی بنیاد پر نافذ رہے گا، جبکہ منصوبے کا قرض پہلے 12 سال میں ادا کیا جائے گا۔

میرہ پاور لمیٹڈ، کوریا ساؤتھ ایسٹ پاور کمپنی (کے او ای این) کی ذیلی کمپنی، ایک آئی پی پی ہے جس نے ضلع مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر میں یہ منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبہ حکومت پاکستان کی پاور جنریشن پالیسی 2002 کے تحت قائم کیا گیا۔ منصوبے میں کے او ای این کا 76 فیصد، ڈی ایل ہولڈنگز کا 18 فیصد جبکہ لوٹے انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کا 6 فیصد حصہ ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے 3 اگست 2015 کو منصوبے کے لیے 9.0241 امریکی سینٹ فی یونٹ کا لیولائزڈ ٹیرف منظور کیا تھا، تاہم بعد ازاں شرح مبادلہ میں نمایاں تبدیلی کے باعث میرہ پاور نے ٹیرف میں ترمیم کی درخواست دائر کی۔

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کا ٹیرف 104.85 روپے فی ڈالر کی شرح مبادلہ سے منسلک تھا، جبکہ قرض کی ادائیگیاں تقریباً 150 روپے فی ڈالر کی بلند شرح پر کی جا رہی تھیں۔ نیپرا نے مارچ 2021 میں سی او ڈی کے وقت 158.25 روپے فی ڈالر کی شرح مبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے عبوری ٹیرف ترمیم کی منظوری دی۔

منصوبے کو فورس میجر واقعات کے باعث تعمیر میں تاخیر اور اضافی اخراجات کا بھی سامنا رہا۔

نیپرا کی ممبر ٹیرف اینڈ فنانس امینہ احمد نے اضافی نوٹ میں کہا کہ سی او ڈی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر تین سال سے زائد عرصے تک غیر معمولی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے ای پی سی لاگت پر شرح مبادلہ میں تبدیلی کے کلیم کو مسترد کرنے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ 9.55 ملین ڈالر کی الیکٹریکل و مکینیکل لاگت غیر ملکی کرنسی میں ادا ہوئی، اس لیے اسے شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ کا اہل قرار دیا جانا چاہیے تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف