BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

کابینہ کمیٹی کا اجلاس، ڈسکوز کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ

  • اجلاس میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے کے آغاز تک پاور ڈویژن کے ساتھ مشاورت کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ کابینہ کمیٹی اس معاملے پر فیصلہ کرسکے۔

کمیٹی نے نجکاری پروگرام میں مزید اداروں کو شامل کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا اور نجکاری ڈویژن کی تجاویز کو ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن کے بجٹ بھی پیش کیا گیا، جسے ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے سالانہ نجکاری پروگرام اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا اور کمیشن کو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط اور بروقت اقدامات یقینی بنانے، نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور حکومت کے وسیع تر ساختی اصلاحات، کارکردگی میں بہتری اور معاشی انتظام کو مضبوط بنانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر توانائی، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری پاور، سیکریٹری نجکاری ڈویژن، سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری کابینہ، اسپیشل سیکریٹری صنعت و پیداوار سمیت وزارت دفاع اور وزارت خزانہ، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف