BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

سعودی عرب، جازان میں آرامکو ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر نہیں بتائی گئی۔
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی جنوب مغربی شہر جازان میں واقع ریفائنری کے ایک حصے میں اتوار کی صبح آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر فائٹرز نے بروقت قابو پا لیا۔ سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزارتِ توانائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آرامکو کی صنعتی سیکیورٹی ٹیموں نے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام واقعے سے نمٹنے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کر رہے ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر نہیں بتائی گئی۔

جازان ریفائنری بحیرۂ احمر کے ساحل پر یمن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور روزانہ تقریباً 4 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرتی ہے۔ یہاں سے پٹرول، الٹرا لو سلفر ڈیزل اور دیگر ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ آرامکو نے 27 جولائی کو یمن کے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد اس ریفائنری کی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ اس حملے میں ریفائنری کے انٹیگریٹڈ گیسفیکیشن کمبائنڈ سائیکل (آئی جی سی سی) کمپلیکس اور آئل ٹینک فارم کو نقصان پہنچا تھا۔ اس وقت حوثیوں نے جازان اور ینبع میں آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حالیہ حملوں سے کمپنی کی پیداوار وقتی طور پر متاثر ہوئی، تاہم ان کا مالی یا آپریشنل اثر نمایاں نہیں تھا اور آپریشنز جلد مکمل طور پر بحال کر لیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حوثیوں نے گزشتہ ماہ بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث خطے میں توانائی کی تنصیبات اور بحری تجارت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

200 حروف