BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد پہلی بار 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

  • وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ جین زی اور پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والے ریٹیل سرمایہ کاروں نے اس نمایاں اضافے میں کلیدی کردار ادا کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کی تعداد تاریخ میں پہلی بار 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو ریٹیل سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور ملکی کیپٹل مارکیٹ پر اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 25 تک پہنچ گئی، جبکہ ماہ کے دوران 23 ہزار 973 نئے سرمایہ کاروں نے اکاؤنٹس کھلوائے، جو ایک ماہ میں سرمایہ کاروں کے اضافے کی تاریخ کا دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق حالیہ اضافہ بڑی حد تک جنریشن زی (جین زی) اور پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والے ریٹیل سرمایہ کاروں کی بدولت ممکن ہوا، جو پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ میں عوامی شرکت کے فروغ کی نشاندہی کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2022 کے بعد سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر 6 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کر گئی، یعنی چار برس سے کچھ زیادہ عرصے میں 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں کا اضافہ ہوا، جو 121 فیصد نمو کے برابر ہے۔

سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافے کی رفتار بھی نمایاں طور پر تیز ہوئی ہے۔ مالی سال 2023 اور 2024 میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 2 ہزار 300 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو مالی سال 2025 میں بڑھ کر 5 ہزار 300 ہو گئے، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ تعداد چھلانگ لگا کر 15 ہزار 860 ماہانہ تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد فروری 2026 میں پہلی بار 5 لاکھ کی حد عبور کر گئی تھی۔

Comments

200 حروف