مارکٹس
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 13 رنگٹ کمی سے 4,689 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشین پام آئل کے فیوچرز نے دو مسلسل سیشنز میں اضافے کے بعد جمعرات کو کم سطح پر کاروبار کا آغاز کیا جس کی وجہ شکاگو سویا آئل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا گیا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کی ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 13 رنگٹ یعنی 0.28 فیصد کمی سے 4,689 رنگٹ (1,147.58 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔


Comments