BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.15 Increased By ▲ 0.46 (0.8%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.54 Increased By ▲ 0.15 (0.45%)
CNERGY 10.80 Increased By ▲ 0.19 (1.79%)
DFML 17.75 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 207.61 Increased By ▲ 0.38 (0.18%)
FABL 100.50 Increased By ▲ 0.68 (0.68%)
FCCL 54.30 Increased By ▲ 0.24 (0.44%)
FFL 16.14 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
GGL 22.80 Decreased By ▼ -0.99 (-4.16%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 2.70 (0.9%)
HUBC 217.75 Increased By ▲ 0.53 (0.24%)
HUMNL 10.60 Increased By ▲ 0.17 (1.63%)
KEL 7.21 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
LOTCHEM 27.04 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
MLCF 95.17 Decreased By ▼ -0.42 (-0.44%)
OGDC 314.21 Increased By ▲ 0.21 (0.07%)
PAEL 42.34 Increased By ▲ 0.22 (0.52%)
PIBTL 17.11 Increased By ▲ 0.10 (0.59%)
PIOC 268.99 Decreased By ▼ -0.86 (-0.32%)
PPL 216.80 Increased By ▲ 1.65 (0.77%)
PRL 60.40 Increased By ▲ 3.77 (6.66%)
SNGP 102.70 Increased By ▲ 1.78 (1.76%)
SSGC 25.33 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
TELE 8.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
TPLP 13.60 Increased By ▲ 0.87 (6.83%)
TRG 60.52 Decreased By ▼ -1.28 (-2.07%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.10 (-1%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
پاکستان

وزیراعظم کی اوگرا اصلاحات میں تیزی، ریگولیٹری نظام مضبوط بنانے کی ہدایت

  • حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تمام اداروں میں یکساں طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی اصلاحات اور ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کے لیے درکار قانونی، انتظامی اور پالیسی اقدامات پر ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم آفس نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے یہ بات اوگرا میں اصلاحات اور ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس کے دوران اوگرا چیئرمین نے ادارے کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور جامع اصلاحاتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اوگرا نے بندرگاہوں سے پٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل کے پورے سلسلے کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ متعدد ڈیجیٹل نظام فعال کردیے گئے ہیں جن میں نیشنل مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، ٹینکر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ڈپو ٹینک ٹیلی میٹری، راہگزر موبائل ایپ، پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل سیلز انٹری سسٹم اور سینٹرل مانیٹرنگ سیل شامل ہیں جن کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جارہی ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ جولائی 2026 کے دوران اعدادوشمار پر مبنی ایک خصوصی مہم کے نتیجے میں ذخیرہ اندوزی، سپلائی میں بلاجواز رکاوٹوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات کی نشاندہی کی گئی جن پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، وضاحتیں طلب کی گئیں اور دیگر قانونی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

اجلاس میں اوگرا کے جامع اصلاحاتی پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن، نفاذی نظام کی ازسرِنو تشکیل، کمپلائنس ونگ کا قیام، لائسنسنگ نظام میں اصلاحات، قانونی امور کے مؤثر انتظام، مالی وسائل کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی تنظیمِ نو شامل ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تمام اداروں میں یکساں طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جدید ٹریکنگ نظام کو نمونہ بناتے ہوئے ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل کے لیے سخت اور مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور ڈیجیٹل نگرانی کے ذریعے بندرگاہوں اور آئل ریفائنریز سے لے کر پٹرول پمپوں تک سپلائی چین کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوگرا کی استعداد کار بڑھانےکیلئے نجی شعبے سے اچھی شہرت رکھنے والے ماہرین کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اوگرا کی تنظیمِ نو کرتے ہوئے ہر شعبے اور ہر عہدے کے لیے ماہرین کی تقرری میرٹ اور شفاف طریقۂ کار کے تحت عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت اوگرا کی اصلاحات اور تنظیمِ نو کے لیے ہر قسم کی پیشہ ورانہ مہارت اور تعاون فراہم کرے گی۔ حکومت عوام کے ایک ایک پیسے کا تحفظ کرے گی، کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے یا نظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ریگولیٹری اداروں اور ان کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان باضابطہ رابطے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ملک میں قائم آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کے کام کو منظور شدہ پالیسی کے تحت تیز کیا جائے۔

اوگرا کی جانب سے پیش کیے گئے اصلاحاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، مؤثر نگرانی اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام جلد از جلد مکمل طور پر فعال کیے جائیں۔

Comments

200 حروف