صدر مملکت نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بعد ازاں این ایس سی کمانڈر نے 27 جولائی کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے جنرل افسر کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


Comments