BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

  • حریف آئل سیڈ مارکیٹوں میں معمولی کمزوری کے باعث خام پام آئل فیوچرز بھی دباؤ کا شکار رہے، تاجر
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں جمعرات کو کمی ریکارڈ کی گئی، چار سیشنز میں تیسری بار مندی دیکھی گئی کیونکہ حریف خوردنی تیل کی کمزور قیمتوں نے پام آئل مارکیٹ پر بھی دباؤ برقرار رکھا۔

دوپہر کے وقفے تک برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر اکتوبر کی ترسیل کا بینچ مارک پام آئل معاہدہ 13 رنگٹ یا 0.28 فیصد کمی کے ساتھ 4,651 رنگٹ (1,138.56 ڈالر) فی میڑک ٹن پر آ گیا۔

کوالالمپور میں قائم ایک تاجر نے کہا کہ حریف آئل سیڈ مارکیٹوں میں معمولی کمزوری کے باعث خام پام آئل فیوچرز بھی دباؤ کا شکار رہے اور کم سطح پر ٹریڈ ہوئے۔

تاجر نے مزید کہا کہ بینچ مارک اکتوبر معاہدہ صبح کے پورے کاروباری سیشن کے دوران غیر متاثر کن انداز میں ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ مارکیٹ کے شرکا محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے جس کے باعث کاروباری سرگرمی معمول سے کم رہی۔ دریں اثنا ڈالیان میں سب سے زیادہ سرگرم سویا آئل معاہدہ 0.32 فیصد گرگیا جبکہ پام آئل معاہدے میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا آئل کی قیمتیں بھی 0.33 فیصد نیچے رہیں۔ پام آئل کی قیمتیں حریف خوردنی تیلوں کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی پیروی کرتی ہیں کیونکہ عالمی ویجیٹیبل آئلز مارکیٹ میں حصہ حاصل کرنے کے لیے ان کے درمیان سخت مسابقت پائی جاتی ہے۔

پام آئل کی تجارت میں استعمال ہونے والی کرنسی رنگٹ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.05 فیصد مضبوط ہوئی جس کے باعث غیر ملکی کرنسی رکھنے والے خریداروں کے لیے یہ جنس معمولی طور پر مہنگی ہو گئی۔

توانائی کی وزارت کی ایک دستاویز کے مطابق انڈونیشیا نے 2026 کے لیے پام آئل پر مبنی بایو ڈیزل کا کوٹہ بڑھا کر 1 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار کلو لیٹر کردیا ہے تاکہ رواں ماہ کے آغاز میں نافذ کیے گئے بی 50 بایو ڈیزل پروگرام کے تحت پیدا ہونے والی اضافی طلب پوری کی جاسکے۔

رائٹرز کے تکنیکی تجزیہ کار وانگ تاؤ نے کہا کہ پام آئل کی قیمت 4,524 رنگٹ فی ٹن تک واپس آسکتی ہے کیونکہ یہ 4,675 رنگٹ کی سپورٹ سطح کو توڑ چکی ہے اور اب ایک ٹری اینگل تکنیکی پیٹرن میں داخل ہوگئی ہے۔

Comments

200 حروف