BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کلور پاکستان کی الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے کاروبار میں انٹری

  • سیٹا-یوکے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سپلائر ہے
شائع اپ ڈیٹ

فوسل انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی کلور پاکستان لمیٹڈ (سی پی ایل) نے برطانیہ کی سیٹا-یوکے (CITA-UK) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی بڑھتی ہوئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ انفرااسٹرکچر مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔

کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کلوور پاکستان لمیٹڈ نے سیٹا-یوکے کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

معاہدے کی شرائط کے تحت سی پی ایل کو پاکستان میں سیٹا-یوکے کی الیکٹرک وہیکل چارجرز، لوازمات اور متعلقہ آلات کی رینج کے لیے خصوصی ڈسٹری بیوٹر اور اسٹاکسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

سی پی ایل نے آگاہ کیا کہ سیٹا-یوکے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سپلائر ہے جو اسمارٹ الیکٹرک وہیکل چارجنگ سلوشنز اور انفرااسٹرکچر میں مہارت رکھتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان میں اپنے کاروباری دائرہ کار کو وسعت دینے اور تیزی سے ترقی کرنے والے گرین انرجی اور پائیدار ٹیکنالوجی کے شعبوں میں داخل ہونے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

کلوور پاکستان لمیٹڈ کو 1986 میں پاکستان میں ایک پبلک لسٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

2025 میں کمپنی نے اپنے بنیادی کاروباری شعبے کو غذائی مصنوعات سے تبدیل کر کے پیٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں منتقل کردیا۔ اب کمپنی ہر قسم کی پیٹرولیم اور پیٹرولیم مصنوعات، تیل، گیس، ہائیڈروکاربنز، پیٹروکیمیکلز، اسفالٹ اور بٹومینس مواد کی فروخت، تجارت اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

یہ تازہ پیشرفت حکومت کے ایجنڈے کے مطابق ہے جس کے تحت ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ایندھن کے درآمدی اخراجات کم کرنے کے لیے الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور مقامی سطح پر تیاری پر زور دیا جارہا ہے۔

چند دن قبل چینی آٹو جائنٹ بی وائی ڈی کے پاکستان میں قائم ادارے نے کہا تھا کہ سندھ کے علاقے گھارو میں اس کا 150 ملین ڈالر کا اسمبلی پلانٹ آخری مراحل میں ہے، کمپنی نے ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ بی وائی ڈی گاڑی کو جلد از جلد سڑکوں پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

Comments

200 حروف