BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.78%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.47 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.91%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.19 (1.77%)
DFML 18.20 Decreased By ▼ -0.21 (-1.14%)
DGKC 213.33 Decreased By ▼ -0.54 (-0.25%)
FABL 100.96 Decreased By ▼ -0.51 (-0.5%)
FCCL 55.85 Decreased By ▼ -0.62 (-1.1%)
FFL 16.21 Decreased By ▼ -0.64 (-3.8%)
GGL 25.08 Decreased By ▼ -0.68 (-2.64%)
HBL 306.84 Decreased By ▼ -1.34 (-0.43%)
HUBC 223.01 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.24 (-2.24%)
KEL 7.39 Decreased By ▼ -0.08 (-1.07%)
LOTCHEM 27.70 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 0.35 (0.36%)
OGDC 321.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.76%)
PAEL 43.19 Decreased By ▼ -0.18 (-0.42%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 287.58 Decreased By ▼ -8.31 (-2.81%)
PPL 222.84 Decreased By ▼ -1.83 (-0.81%)
PRL 59.15 Increased By ▲ 3.64 (6.56%)
SNGP 103.86 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
SSGC 25.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.42 (-3.19%)
TRG 60.39 Increased By ▲ 0.34 (0.57%)
UNITY 10.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.39%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.04 (-3.17%)
کاروبار اور معیشت

پرائیویٹائزیشن بورڈ نے تنظیمِ نو کی منظوری دے دی، تین بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب

  • فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے لیے خواہش مند خریداروں کی دلچسپی کی آخری تاریخ بالترتیب 7 اگست، 21 اگست اور 7 ستمبر مقرر
شائع اپ ڈیٹ

پرائیویٹائزیشن کمیشن (پی سی) بورڈ نے منگل کے روز بجلی کی تین سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجی کاری کے لیے ری اسٹرکچرنگ (ترمیم و آرائش) کے منصوبوں اور ترتیبات کی اسکیموں کی منظوری کی سفارش کر دی ہے، جسے توانائی کے شعبے میں حکومتی اصلاحاتی پروگرام کا اہم پیش رفت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بورڈ کی یہ سفارشات ڈسکوز کے پہلے بیچ سے متعلق ہیں جس میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)، اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) شامل ہیں۔یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے نجی کاری اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔پرائیویٹائزیشن کمیشن کے مطابق نجکاری کے لیے یہ اصلاحاتی منصوبے 31 مارچ 2026 تک ان تینوں کمپنیوں کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

تجویز کردہ فریم ورک کے تحت حکومت کی ملکیت میں ایک اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) قائم کی جائے گی جو ان تینوں کمپنیوں کے منتخب اثاثوں اور واجبات کو علیحدہ کرے گی۔ اس کا مقصد ایک تجارتی طور پر قابلِ عمل کاروباری ڈھانچہ بنانا ہے، تاکہ نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو راغب کرتے ہوئے حکومت کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران بورڈ کو آگاہ کیا گیا کہ نجی کاری کے اس عمل میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے شدید دلچسپی ظاہر کی ہے۔ خواہش مند خریداروں کی دلچسپی(ای او آئیز) جمع کرانے کی آخری تاریخیں فیسکو کے لیے 7 اگست، گیپکو کے لیے 21 اگست اور آئیسکو کے لیے 7 ستمبر مقرر کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بورڈ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کی نگرانی کے لیے دو علیحدہ ٹرانزیکشن کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کے لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تعیناتی کا عمل فی الوقت جاری ہے۔

بورڈ نے مالی سال 25-2024 سے 27-2026 کے دوران مکمل ہونے والی نجی کاری کی ڈیلز کے مخصوص آڈٹ کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرم آر ایس ایم اویس حیدر لیاقت نعمان کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن کے مالیاتی گوشواروں کا مالی سال 26-2025 سے 28-2027 کے لیے سالانہ آڈٹ کرنے کی خاطر ایک مسابقتی عمل کے ذریعے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو پہلے ہی مقرر کیا جا چکا ہے۔بورڈ نے حکومتی نجکاری کے پروگرام کو شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تا کہ کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے، نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے اور حکومت کو زیادہ سے زیادہ ریونیو فراہم ہو سکے۔

Comments

200 حروف