کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3687 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 174 روپے کی کمی سے 6223 روپے ہوگئی۔


Comments