BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.33%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.00 Decreased By ▼ -1.45 (-0.75%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.56 Decreased By ▼ -0.16 (-1.09%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.50 Increased By ▲ 0.40 (0.13%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.80 Decreased By ▼ -0.36 (-0.39%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.40 Decreased By ▼ -0.23 (-0.65%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.64 Decreased By ▼ -3.27 (-1.44%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.98 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

سندھ میں مون سون سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی میں مزید بارش کا امکان

  • تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 جولائی تک سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر کم دباؤ کا سسٹم تاحال برقرار ہے جبکہ بحیرہ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں پاکستان کے جنوبی اور وسطی حصوں میں داخل ہورہی ہیں۔

کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران زیادہ تر موسم ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کی مقدار بھی زیادہ رہے گی۔ شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ 27 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

اسی عرصے کے دوران گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جن میں سولر پینلز، بجلی کے کھمبے اور اشتہاری بورڈز شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، مٹیاری اور شہید بینظیرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ایم ڈی نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ موسمی پیش گوئی کے مطابق زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

Comments

200 حروف