BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ایس سی او اجلاس : پاکستان اور ایران کا علاقائی امن کے لیے عزم کا اعادہ

  • دونوں فریقین کا باہمی تعاون بڑھانے اور اسلام آباد ایم او یو کی پاسداری پر اتفاق
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف فارن منسٹرز (سی ایف ایم) کے اجلاس کے موقع پر ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جہاں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین کی جانب سے مذاکرات، ضبطِ نفس، کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے جون 2026ء میں طے پانے والے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یو) کے تحت حاصل ہونے والی تفہیم کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں اس کے تعمیری کردار کو سراہا۔انہوں نے ایرانی ماہی گیروں اور عملے کے اراکین بشمول امریکہ کی جانب سے روکے گئے جہازوں کے عملے کی محفوظ واپسی میں سہولت کاری فراہم کرنے اور ان کی پاکستان کے راستے ایران محفوظ منتقلی و واپسی کے لیے ایرانی، امریکی اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ کاری پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف