دنیا
مارکو روبیو اور سرگئی لاوروف کی منیلا میں اہم ملاقات، یوکرین تنازع پر گفتگو
- دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو منیلا میں ایک فورم کے موقع پر ملاقات کی۔
روسی خبر رساں ادارے ٹاس نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو کے درمیان یوکرین تنازع کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔


Comments