BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

امریکی ہنی ویل کی پاکستان کے ریفائنری شعبے کی اپ گریڈیشن کی تجویز

  • وفاقی وزیرِ خزانہ کا ریفائنری شعبے کی جدیدکاری اور توسیع کے لیے ہنی ویل ٹیکنالوجیز کی تجویز کا خیرمقدم
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان امریکی صنعتی گروپ ہنی ویل ٹیکنالوجیز کی اس تجویز پر غور کررہا ہے جس کے تحت ملک کے ریفائنری شعبے کو جدید بنایا جائے گا اور اس کی استعداد میں توسیع کی جائے گی تاکہ مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ ہو اور درآمدی پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کیا جاسکے۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ پیشرفت واشنگٹن ڈی سی میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر اور جنرل منیجر بیری گلک مین کی قیادت میں آنے والے وفد کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ریفائنری شعبے کی جدیدکاری اور توسیع کے لیے ہنی ویل ٹیکنالوجیز کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کا آئل ریفائننگ شعبہ ایک اسٹریٹجک اہمیت کا حامل مگر چیلنجز سے دوچار شعبہ ہے جس میں پانچ بڑی ریفائنری کمپنیاں پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو)، اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے ٹی آر ایل)، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل)، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) اور سنرجیکو شامل ہیں۔

یہ شعبہ بنیادی طور پر فرسودہ ہائیڈرو اسکمنگ ٹیکنالوجی سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے فرنس آئل (ایف او) کی زیادہ مقدار پیدا ہوتی ہے، جو کہ ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کی ملکی سطح پر مانگ میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔

یگر چیلنجز میں ریفائننگ کے کم ہوتے ہوئے مارجنز، توانائی شعبے میں نقدی کا بحران (کریڈٹ کرنچ) اور یورو-5 کے معیار کے مطابق ایندھن تیار کرنے کے لیے اپ گریڈیشن کے لیے سرمائے کی بڑی ضرورت شامل ہے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ہنی ویل کی ٹیکنالوجی اور آلات کے حل کے ساتھ ساتھ امریکی ایگزم بینک ، یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ، ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں اور سرکردہ بین الاقوامی بینکوں کے ذریعے ممکنہ فنانسنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ مجوزہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ، صنعتی ترقی اور پائیدار اقتصادی نمو کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments

200 حروف