BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 سے کم کر کے 18 فیصد کیے جانے کا امکان

  • ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک سمری وزارتِ خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

حکومت ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سپلائی پر عائد 25 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 18 فیصد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک سمری وزارتِ خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کم شرح سیلز ٹیکس کی سہولت 30 جون 2026 تک دستیاب تھی، تاہم فنانس ایکٹ 2026 کے ذریعے اس میں توسیع نہ کیے جانے کے باعث یہ رعایت خودکار طور پر ختم ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (ایچ ای ویز) اور الیکٹرک وہیکلز (ای ویز) کے فروغ کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس ایکٹ 2026 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی تھی۔ تاہم حکومت کو اندازہ ہوا ہے کہ اس اضافے کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں اور طلب پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی کابینہ کی منظوری سے ٹیکس کی شرح دوبارہ کم کیے جانے کا امکان ہے۔

فی الحال یکم جولائی 2026 سے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سپلائی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہے۔

30 جون 2026 کو ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم ہونے کے بعد ان گاڑیوں کو ایس آر او 297(I)/2023 کے شیڈول-ٹو میں منتقل کر دیا گیا، جس کے تحت یکم جولائی 2026 سے ان پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف