مارکٹس
پام آئل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی گراوٹ
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 42 رنگٹ کی کمی کے بعد 4,577 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشین پام آئل کی قیموں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی گئی جس کی وجہ شکاگو اور دالیان (چین) میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور ملائیشین رنگٹ کی قدر میں اضافہ ہے۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کی ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 42 رنگٹ (0.52 فیصد) کی کمی کے بعد 4,577 رنگٹ (1,124.29 امریکی ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔


Comments