BR100 Decreased By (-0.71%)
BR30 Decreased By (-1.37%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.59%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.92 Decreased By ▼ -0.20 (-1.52%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.22 Decreased By ▼ -0.34 (-1.74%)
HBL 304.98 Decreased By ▼ -1.12 (-0.37%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.22 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.99 Decreased By ▼ -2.74 (-0.87%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 241.95 Decreased By ▼ -1.26 (-0.52%)
PPL 221.30 Decreased By ▼ -5.61 (-2.47%)
PRL 91.20 Decreased By ▼ -1.82 (-1.96%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.24 (-3.08%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

پاک چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر کانفرنس 17 جولائی سے شروع ہوگی

  • کانفرنس غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انوسٹمنٹ کانفرنس 2026 کا انعقاد 17 اور 18 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (یس آئی ایف سی)، وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی مشترکہ قیادت میں منعقد ہوگی۔

ایک بیان کے مطابق یہ کانفرنس ادویہ سازی، صحتِ عامہ اور بایوٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری، جدت اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کانفرنس غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ کانفرنس ایک ممتاز بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کی گئی ہے اور یہ پاکستان کی معروف فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بائیوٹیکنالوجی کمپنیوں کو چینی سرمایہ کاروں، مینوفیکچررز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ایک جگہ اکٹھا کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تقریب شرکاء کو تجارتی شراکت داریاں قائم کرنے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور سرحد پار کاروباری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قیمتی مواقع فراہم کرے گی۔

شرکاء بی ٹو بی ملاقاتوں، نیٹ ورکنگ سیشنز اور سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیں گے جن کا مقصد مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ، تحقیقی تعاون اور مقامی پیداوار کے لیے شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔

Comments

200 حروف