ملائیشن پام آئل کے ذخائر 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر
- ذخائر مئی کے مقابلے میں 4.78 فیصد اضافے کے ساتھ 2.54 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئے
انڈسٹری ریگولیٹر کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ملائیشیا کے پام آئل کے ذخائر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ پیداوار میں بحالی کی رفتار طلب میں اضافے سے زیادہ بتائی جارہی ہے
ملائیشین پام آئل بورڈ کے مطابق پام آئل کے ذخائر مئی کے مقابلے میں 4.78 فیصد اضافے کے ساتھ 2.54 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئے جو جون میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس دوران خام پام آئل کی پیداوار 8.08 فیصد اضافے کے ساتھ 1.64 ملین ٹن کی چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو مئی میں کمی کے بعد بحال ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پام آئل کی برآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1.2 ملین ٹن تک پہنچ گئیں جس سے دو ماہ سے جاری مسلسل گراوٹ کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔
رائٹرز کے ایک سروے میں ذخائر کا تخمینہ 2.5 ملین ٹن، پیداوار کا 1.65 ملین ٹن اور برآمدات کا 1.3 ملین ٹن لگایا گیا تھا۔


Comments