کاروبار اور معیشت
چاندی اور سونے کی قیمتیں مزید گرگئیں
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 4125 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 4125 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کی کمی سے 6559 روپے ہوگئی۔


Comments