BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (1.1%)
KSE100 Increased By (0.82%)
KSE30 Increased By (0.91%)
BAFL 63.00 Increased By ▲ 1.36 (2.21%)
BIPL 28.49 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 36.95 Increased By ▲ 0.10 (0.27%)
CNERGY 8.46 Increased By ▲ 0.14 (1.68%)
DFML 20.45 Decreased By ▼ -0.14 (-0.68%)
DGKC 235.61 Increased By ▲ 8.71 (3.84%)
FABL 103.61 Increased By ▲ 2.05 (2.02%)
FCCL 59.30 Increased By ▲ 0.64 (1.09%)
FFL 18.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
GGL 27.04 Increased By ▲ 0.42 (1.58%)
HBL 310.00 Increased By ▲ 4.09 (1.34%)
HUBC 236.00 Increased By ▲ 2.39 (1.02%)
HUMNL 11.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 8.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
LOTCHEM 30.49 Increased By ▲ 1.11 (3.78%)
MLCF 109.32 Increased By ▲ 2.15 (2.01%)
OGDC 350.05 Increased By ▲ 4.62 (1.34%)
PAEL 45.75 Increased By ▲ 0.36 (0.79%)
PIBTL 18.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
PIOC 289.05 Increased By ▲ 4.49 (1.58%)
PPL 253.24 Increased By ▲ 4.53 (1.82%)
PRL 36.45 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
SNGP 118.89 Increased By ▲ 0.12 (0.1%)
SSGC 31.45 Increased By ▲ 0.08 (0.26%)
TELE 9.22 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.56 (4.81%)
TRG 67.20 Decreased By ▼ -0.42 (-0.62%)
UNITY 10.78 Decreased By ▼ -0.15 (-1.37%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)
مارکٹس

اوپیک پلس کا پیداواری ہدف بڑھانے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  • برینٹ خام تیل کے فیوچر کی قیمت 24 سینٹ یا 0.33 فیصد کمی کے بعد 71.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے اگست سے تیل کی پیداوار کے ہدف میں مزید اضافے کا فیصلہ اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات کی بحالی ہے، جس سے عالمی منڈی میں سپلائی بڑھنے کی توقع پیدا ہوئی ہے۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر کی قیمت 24 سینٹ یا 0.33 فیصد کمی کے بعد 71.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 11 سینٹ یا 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 68.58 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک جن میں روس بھی شامل ہے، نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اگست سے یومیہ پیداوار کے ہدف میں مزید 5 لاکھ 48 ہزار بیرل اضافے پر اتفاق کیا۔ یہ اضافہ جون اور جولائی میں کیے گئے اسی نوعیت کے اضافوں کے بعد کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ متوقع تھا، تاہم اس کے فوری اثرات محدود رہ سکتے ہیں کیونکہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث پیداوار اور ترسیل کا نظام مکمل طور پر معمول پر نہیں آیا۔ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کی آمدورفت متاثر ہونے سے سعودی عرب، کویت اور عراق سمیت اہم تیل برآمد کرنے والے ممالک کی سپلائی محدود رہی تھی۔

دوسری جانب خلیجی ممالک نے جنگ کے بعد بند کی گئی سپلائی بحال کرنا شروع کر دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جون میں خلیجی ممالک کی تیل برآمدات مئی کے مقابلے میں 30 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ بڑھ کر ایک کروڑ بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئیں، اگرچہ یہ سطح جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب بھی تقریباً 40 فیصد کم ہے۔

ادھر روس کی مغربی بندرگاہوں سے خام تیل کی برآمدات بھی جون میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ صنعتی ذرائع کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملوں میں کئی ریفائنریوں کو نقصان پہنچنے کے بعد روس نے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے، اور جولائی میں بھی یہی رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Comments

200 حروف