BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.64 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 28.47 Increased By ▲ 0.44 (1.57%)
BOP 36.85 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.59 Increased By ▲ 0.66 (3.31%)
DGKC 226.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 101.56 Increased By ▲ 1.38 (1.38%)
FCCL 58.66 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 26.62 Increased By ▲ 1.42 (5.63%)
HBL 305.91 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 233.61 Increased By ▲ 1.06 (0.46%)
HUMNL 11.28 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.91 (3.2%)
MLCF 107.17 Decreased By ▼ -1.12 (-1.03%)
OGDC 345.43 Increased By ▲ 6.33 (1.87%)
PAEL 45.39 Increased By ▲ 0.04 (0.09%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.56 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
PPL 248.71 Increased By ▲ 2.76 (1.12%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
SNGP 118.77 Increased By ▲ 0.07 (0.06%)
SSGC 31.37 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
TELE 9.21 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
TPLP 11.64 Increased By ▲ 0.41 (3.65%)
TRG 67.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.32%)
UNITY 10.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.73%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان کے اسٹریٹجک شعبوں میں دلچسپی

  • وزیراعظم شہباز شریف سے استنبول میں ترکیہ کے سرکردہ کاروباری گروپوں اور صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران کی ملاقاتیں
شائع اپ ڈیٹ

ترکیہ کے معروف کاروباری گروپس اور صنعتی تنظیموں نے ہفتے کو پاکستان کے معاشی منظرنامے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کے مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور طویل مدتی شراکت داریاں قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک پریس بیان کے مطابق یہ پیش رفت استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے معروف کاروباری گروپس اور صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ ایگزیکٹوز کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے دوران سامنے آئی۔

ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے معیشت کے کلیدی شعبوں میں معاشی تعاون کو مضبوط بنانے اور ترکیہ کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے چالک ہولڈنگ کے چیئرمین احمد چالک، البیرک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد البیرک اور یونین آف دی چیمبر اینڈ کموڈیٹی ایکسچینجز آف ترکیہ کے صدر رفعت حصارسیکیعلو نے ملاقاتیں کیں

ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے غیر معمولی تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے میکرو اکنامک بنیادی عوامل، سرمایہ کار دوست پالیسی فریم ورک اور شفاف، پیش گوئی کے قابل اور کاروبار دوست سرمایہ کاری کا ماحول یقینی بنانے کے حکومتی عزم کو نمایاں کیا۔

وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کے ترجیحی شعبوں بشمول توانائی، کان کنی و معدنیات، انفراسٹرکچر، میری ٹائم (بحری امور) و لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، مینوفیکچرنگ، زراعت اور نجکاری میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ کار بڑھانے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ قریبی تعاون کیساتھ کام کرتے ہوئے اسٹریٹجک سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کررہی ہے۔

چالک ہولڈنگ کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے توانائی، انفرااسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجکاری کے شعبوں میں پاکستان میں موجود اہم مواقع پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے میں کمپنی کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چالک انرجی اور گیپ انشات کے ذریعے کمپنی کی موجودہ موجودگی گہرے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں البیرک گروپ کی دیرینہ سرگرمیوں کو سراہا اور پاکستان کی مواصلاتی رابطوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کمپنی کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بحری انفرااسٹرکچر، بندرگاہوں کی جدید کاری اور لاجسٹکس کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی ترغیب دی۔

دریں اثنا یونین آف دی چیمبر اینڈ کموڈیٹی ایکسچینجز آف ترکیہ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کاروباری سطح پر باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تنظیم کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں کے لیے ایک منظم ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی تجویز دی اور ٹی او بی بی کو دعوت دی کہ وہ سرمایہ کاری کے ابھرتے ہوئے مواقع کا براہِ راست جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرے۔

ترک کاروباری رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے معاشی نقطہء نظر پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے متعدد سٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینے میں اپنی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف