BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.49%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
BIPL 28.65 Increased By ▲ 0.62 (2.21%)
BOP 36.90 Increased By ▲ 0.13 (0.35%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.66 Increased By ▲ 0.73 (3.66%)
DGKC 227.20 Increased By ▲ 0.27 (0.12%)
FABL 101.75 Increased By ▲ 1.57 (1.57%)
FCCL 58.70 Increased By ▲ 0.09 (0.15%)
FFL 18.08 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
GGL 26.40 Increased By ▲ 1.20 (4.76%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 0.36 (0.12%)
HUBC 233.72 Increased By ▲ 1.17 (0.5%)
HUMNL 11.31 Decreased By ▼ -0.11 (-0.96%)
KEL 8.26 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
LOTCHEM 29.46 Increased By ▲ 0.99 (3.48%)
MLCF 107.69 Decreased By ▼ -0.60 (-0.55%)
OGDC 345.69 Increased By ▲ 6.59 (1.94%)
PAEL 45.54 Increased By ▲ 0.19 (0.42%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.64 Increased By ▲ 1.07 (0.38%)
PPL 248.61 Increased By ▲ 2.66 (1.08%)
PRL 36.30 Increased By ▲ 0.22 (0.61%)
SNGP 119.00 Increased By ▲ 0.30 (0.25%)
SSGC 31.43 Decreased By ▼ -0.24 (-0.76%)
TELE 9.23 Decreased By ▼ -0.04 (-0.43%)
TPLP 11.60 Increased By ▲ 0.37 (3.29%)
TRG 67.40 Decreased By ▼ -0.44 (-0.65%)
UNITY 10.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.91%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

روسی حملوں میں یوکرین کے 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

  • سرحدی علاقے سومی میں روسی ڈرون ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا
شائع اپ ڈیٹ

روس کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یوکرین پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ یوکرینی حکام نے ٹیلی گرام پر جاری بیانات میں حملوں کی تصدیق کی ہے۔

سرحدی علاقے سومی میں روسی ڈرون ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین، ایک معمر شخص اور دو سال سے کم عمر ایک بچی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ سومی کی علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیہ ہریہوروف کے مطابق امدادی ٹیموں نے متاثرہ مقام پر کارروائیاں شروع کر دیں۔

دوسری جانب وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریہ، جو صدر وولودیمیر زیلنسکی کا آبائی شہر ہے، روسی میزائل حملے کی زد میں آ گیا۔ شہر کی دفاعی کونسل کے سربراہ اولیکساندر ولکول نے بتایا کہ گنجان آباد شہری علاقے پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ادھر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جمعرات کو ہونے والے روسی حملے میں کم از کم تین درجن افراد ہلاک ہونے کے بعد جمعہ کو یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔ یہ رواں سال کیف پر ہونے والا سب سے مہلک روسی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف