کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 12200 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 122 ڈالر کے اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 122 ڈالر کے اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 12200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 10459 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 319 روپے کے اضافے سے 6764 روپے ہوگئی۔


Comments