BR100 Increased By (0.22%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.19%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 61.50 Decreased By ▼ -0.54 (-0.87%)
BIPL 28.72 Increased By ▲ 0.69 (2.46%)
BOP 36.75 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
CNERGY 8.43 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
DFML 20.76 Increased By ▲ 0.83 (4.16%)
DGKC 227.65 Increased By ▲ 0.72 (0.32%)
FABL 100.35 Increased By ▲ 0.17 (0.17%)
FCCL 58.55 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
FFL 18.23 Increased By ▲ 0.29 (1.62%)
GGL 25.40 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
HBL 307.73 Increased By ▲ 2.09 (0.68%)
HUBC 233.18 Increased By ▲ 0.63 (0.27%)
HUMNL 11.45 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
KEL 8.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 29.19 Increased By ▲ 0.72 (2.53%)
MLCF 107.40 Decreased By ▼ -0.89 (-0.82%)
OGDC 345.97 Increased By ▲ 6.87 (2.03%)
PAEL 45.35 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 18.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
PIOC 284.46 Increased By ▲ 0.89 (0.31%)
PPL 248.52 Increased By ▲ 2.57 (1.04%)
PRL 36.60 Increased By ▲ 0.52 (1.44%)
SNGP 119.01 Increased By ▲ 0.31 (0.26%)
SSGC 31.53 Decreased By ▼ -0.14 (-0.44%)
TELE 9.28 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
TPLP 11.55 Increased By ▲ 0.32 (2.85%)
TRG 67.99 Increased By ▲ 0.15 (0.22%)
UNITY 10.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان برقرار، انڈیکس 400 پوائنٹس کے قریب بڑھ گیا

  • کیمیکل ، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سی ، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں بھرپور خریداری
شائع July 3, 2026 اپ ڈیٹ July 3, 2026 02:04pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو بھی خریداری کا رجحان جاری رہا جس کی بدولت بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلے ٹریڈنگ کے سیشن میں تقریباً 400 پوائنٹس کا اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

دوپہر 12 بجے بینچ مارک انڈیکس 382.64 پوائنٹس یا 0.21 فیصد اضافے سے 184,903.60 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

کیمیکل ، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سی ، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔ حبکو، ماری ، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل ، پی ایس او، ایم سی بی اور میزان بینک بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے 32.467 بلین ڈالر کے مقابلے میں 21.57 فیصد اضافے کے ساتھ 39.471 بلین ڈالر تک پہنچ گیا جس کی بنیادی وجہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں نمایاں اضافہ ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھا۔ تاہم ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں منافع کے حصول کے لیے شیئرز فروخت کیے گئے جس سے دن کے دوران ہونے والا کچھ اضافہ ختم ہو گیا اور بینچ مارک انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

بینچ مارک 100 نڈیکس 470.86 پوائنٹس یا 0.26 فیصد اضافے سے184,520.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ایشیائی ٹریڈنگ سیشن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا کیونکہ امریکہ کی روزگار کی کمزور رپورٹ نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے جلد شرح سود بڑھانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

جاپان سے باہر ایشیا پیسیفک کے حصص کیلئے ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور مسلسل دو دن کی گراوٹ کے بعد اس میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس نے امریکی مارکیٹ میں چپ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی سے گراوٹ کے اثرات کے باعث علاقائی بینچ مارک پر دباؤ ڈالا۔

ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز اور نیس ڈیک ای-منی فیوچرز دونوں 0.1 فیصد اوپر تھے جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1 فیصد نیچے رہا۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف