دنیا
مغربی ایران میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار ہلاک
- حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں پیر کی شام پیش آنے والے ایک مبینہ دہشت گردانہ فائرنگ کے واقعے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (انقلابی گارڈز) کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کے گھر کے باہر فائرنگ کی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔


Comments