BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.33%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 57.00 Decreased By ▼ -1.79 (-3.04%)
BIPL 26.82 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 35.00 Decreased By ▼ -0.38 (-1.07%)
CNERGY 8.16 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
DFML 19.35 Decreased By ▼ -0.42 (-2.12%)
DGKC 220.88 Decreased By ▼ -1.06 (-0.48%)
FABL 97.50 Increased By ▲ 0.59 (0.61%)
FCCL 57.51 Decreased By ▼ -0.85 (-1.46%)
FFL 17.66 Decreased By ▼ -0.18 (-1.01%)
GGL 23.69 Increased By ▲ 0.15 (0.64%)
HBL 289.80 Decreased By ▼ -4.30 (-1.46%)
HUBC 227.88 Decreased By ▼ -3.53 (-1.53%)
HUMNL 10.90 Decreased By ▼ -0.17 (-1.54%)
KEL 8.56 Decreased By ▼ -0.19 (-2.17%)
LOTCHEM 27.54 Decreased By ▼ -0.53 (-1.89%)
MLCF 106.59 Decreased By ▼ -0.56 (-0.52%)
OGDC 334.00 Decreased By ▼ -5.96 (-1.75%)
PAEL 44.95 Increased By ▲ 0.46 (1.03%)
PIBTL 18.28 Decreased By ▼ -0.36 (-1.93%)
PIOC 270.00 Decreased By ▼ -3.85 (-1.41%)
PPL 243.50 Decreased By ▼ -4.48 (-1.81%)
PRL 34.91 Decreased By ▼ -0.38 (-1.08%)
SNGP 118.55 Decreased By ▼ -4.62 (-3.75%)
SSGC 30.75 Decreased By ▼ -1.29 (-4.03%)
TELE 8.69 Decreased By ▼ -0.18 (-2.03%)
TPLP 10.22 Decreased By ▼ -0.35 (-3.31%)
TRG 63.15 Decreased By ▼ -1.25 (-1.94%)
UNITY 10.81 Decreased By ▼ -0.31 (-2.79%)
WTL 1.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.79%)
پاکستان

کراچی دہشت گردی، پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج

  • دفتر خارجہ کا افغان شہریوں کے مبینہ ملوث ہونے پر شدید تشویش کا اظہار
شائع June 29, 2026 اپ ڈیٹ June 29, 2026 03:11pm

پاکستان نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے پر افغان طالبان حکام سے باضابطہ احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور افغان شہریوں کے مبینہ ملوث ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ہفتے کے روز کراچی میں سندھ رینجرز کی ایک تنصیب پر بم اور فائرنگ کے حملے میں تین رینجرز اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں یہ ایک بڑا حملہ تھا۔

فوج کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے گلستانِ جوہر میں واقع رینجرز کیمپ کے داخلی دروازے پر دھماکا کیا، جس کے بعد اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی شب افغانستان کے ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا، جہاں حکومت پاکستان نے اس دہشت گرد حملے پر اپنا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے بھی کابل میں افغان وزارتِ خارجہ کو اسی نوعیت کا احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ احتجاجی مراسلہ ابتدائی تحقیقات کے بعد جاری کیے گئے، جن سے معلوم ہوا کہ کراچی دہشت گرد حملے میں افغان شہری ملوث تھے، جن میں ایک مشتبہ حملہ آور کو زندہ گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ افغان سرزمین اور افغان شہریوں کو پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف