BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

سندھ : او جی ڈی سی ایل نے تیل کے نئے دریافت شدہ کنویں سے پیداوار شروع کر دی

  • بوبی ڈیپ ون سے اس وقت روزانہ 2 ہزار بیرل تیل پیدا ہو رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے ضلع سانگھڑ سندھ میں واقع بوبی اور دھمرکی مائننگ لیز میں اپنے دریافت شدہ کنویں بوبی ڈیپ 1 سے پیداوار کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔نوٹس کے مطابق بوبی ڈیپ ون سے اس وقت روزانہ 2,000 بیرل تیل پیدا ہو رہا ہے۔اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کرتے ہوئے لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ دریافتوں سے جلد از جلد مالی فائدہ اٹھانے کے لیے او جی ڈی سی ایل نے انتہائی مختصر مدت میں کنویں کی جگہ سے بوبی پلانٹ تک 4 انچ قطر کی 1.5 کلومیٹر لمبی فلو لائن بچھانے کا کام مکمل کیا، جس کی بدولت اس نئی دریافت سے جلد پیداوار ممکن ہو سکی۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ بوبی ڈیپ ون سے پیداوار کا آغاز ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور درآمدات پر انحصار کم کرے گا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ بوبی اور دھمرکی مائننگ لیز میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل اپنی مقامی صلاحیتوں کے ذریعے ہائیڈرو کاربن وسائل سے فائدہ اٹھانے کے عمل کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل پاکستان کی تیل و گیس تلاش کرنے اور پیدا کرنے والی (ای اینڈ پی) سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس کے آپریشنز میں تلاش، ڈرلنگ سروسز، پیداوار، ریزروائر مینجمنٹ اور انجینئرنگ سپورٹ شامل ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے پاس پاکستان میں سب سے وسیع ایکسپلوریشن رقبہ موجود ہے، جو تیل اور گیس کے خالص ہائیڈرو کاربنز کے ساتھ ملک کے کل الاٹ شدہ رقبے کے 40 فیصد سے زیادہ حصے پر محیط ہے۔حکومتِ پاکستان او جی ڈی سی ایل میں 67 فیصد سے زائد حصص کے ساتھ اس کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے۔

Comments

200 حروف