BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Increased By (1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 59.84 Increased By ▲ 0.82 (1.39%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 35.28 Decreased By ▼ -1.18 (-3.24%)
CNERGY 13.13 Increased By ▲ 1.19 (9.97%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.12 (-0.66%)
DGKC 217.01 Decreased By ▼ -1.02 (-0.47%)
FABL 99.95 Decreased By ▼ -0.45 (-0.45%)
FCCL 57.97 Increased By ▲ 0.61 (1.06%)
FFL 16.42 Decreased By ▼ -0.16 (-0.97%)
GGL 24.36 Decreased By ▼ -0.26 (-1.06%)
HBL 326.21 Increased By ▲ 1.59 (0.49%)
HUBC 213.42 Decreased By ▼ -12.22 (-5.42%)
HUMNL 10.81 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
LOTCHEM 27.75 Increased By ▲ 0.61 (2.25%)
MLCF 102.98 Increased By ▲ 0.91 (0.89%)
OGDC 323.78 Increased By ▲ 4.59 (1.44%)
PAEL 43.90 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
PIOC 276.19 Increased By ▲ 1.35 (0.49%)
PPL 229.47 Increased By ▲ 7.92 (3.57%)
PRL 70.11 Increased By ▲ 6.36 (9.98%)
SNGP 103.66 Decreased By ▼ -0.13 (-0.13%)
SSGC 27.11 Decreased By ▼ -0.17 (-0.62%)
TELE 8.72 Increased By ▲ 0.10 (1.16%)
TPLP 15.68 Increased By ▲ 0.70 (4.67%)
TRG 61.13 Decreased By ▼ -2.16 (-3.41%)
UNITY 12.04 Increased By ▲ 0.53 (4.6%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بھارت کی امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کی تعریف، مگر تاحال کوئی معاہدہ نہ ہو سکا

  • امریکی تجارتی نمائندے کے ساتھ دو روزہ مذاکرات تعمیری اور مستقبل کے حوالے سے مثبت انداز میں آگے بڑھے، اعلامیہ
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو کسی حتمی معاہدے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے، تاہم باقی ماندہ اختلافات پر کسی بڑی کامیابی یا بریک تھرو کا اعلان نہیں کیا۔

بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دورے پر آئے ہوئے امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریر کے ساتھ دو روزہ مذاکرات تعمیری اور مستقبل کے حوالے سے مثبت انداز میں منعقد ہوئے۔

نئی دہلی اور واشنگٹن نے فروری میں ایک ابتدائی مفاہمت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت امریکہ امپورٹ ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرے گا، جبکہ بھارت مختلف صنعتی اور زرعی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کٹوتی کرے گا، تاہم جب سے امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے پیمانے پر نافذ کردہ ٹیرف نظام کے زیادہ تر حصے کو کالعدم قرار دیا ہے، تب سے یہ مذاکرات طویل ہوتے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب واشنگٹن نے بھارت سمیت کئی ممالک کے خلاف غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی وزارت تجارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پیوش گوئل اور جیمی سن گریر کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے اور یہ دورہ جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ دونوں فریقین نے عبوری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے امکان پر پرامید انداز میں بات چیت کی ہے۔

پیوش گوئل نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ معاہدے کی پہلی قسط کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار اب آخری ایک فیصد پر کام کر رہے ہیں۔

پیوش گوئل نے اشارہ دیا کہ ایک اہم رکاوٹ بھارت کی یہ ضرورت ہے جس کے تحت وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ خطے میں اس کے دیگر مینوفیکچرنگ حریفوں کے مقابلے میں اس کی حتمی ٹیرف کی شرح مسابقتی رہے۔

بھارتی وزارت تجارت کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ نئی دہلی نے ایک ایسی شق کی تجویز بھی پیش کی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کو ایک مقررہ مدت کے بعد معاہدے کی شرائط پر نظرثانی کی اجازت ہوگی۔

Comments

200 حروف