BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Increased By (0.06%)
KSE100 Decreased By (-0%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 60.20 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 26.92 Increased By ▲ 0.11 (0.41%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
DFML 19.78 Decreased By ▼ -0.06 (-0.3%)
DGKC 218.15 Increased By ▲ 1.56 (0.72%)
FABL 97.01 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 56.61 Increased By ▲ 0.12 (0.21%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.11 (-0.61%)
GGL 23.71 Decreased By ▼ -0.30 (-1.25%)
HBL 294.97 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
HUBC 233.05 Increased By ▲ 1.07 (0.46%)
HUMNL 11.10 Decreased By ▼ -0.09 (-0.8%)
KEL 8.39 Increased By ▲ 0.19 (2.32%)
LOTCHEM 28.32 Decreased By ▼ -0.23 (-0.81%)
MLCF 101.06 Increased By ▲ 0.30 (0.3%)
OGDC 337.53 Increased By ▲ 3.28 (0.98%)
PAEL 43.32 Increased By ▲ 0.24 (0.56%)
PIBTL 17.82 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
PIOC 274.99 Increased By ▲ 0.28 (0.1%)
PPL 244.79 Increased By ▲ 2.16 (0.89%)
PRL 35.71 Decreased By ▼ -0.16 (-0.45%)
SNGP 125.25 Increased By ▲ 2.39 (1.95%)
SSGC 32.98 Increased By ▲ 0.75 (2.33%)
TELE 9.04 Decreased By ▼ -0.07 (-0.77%)
TPLP 10.85 Decreased By ▼ -0.10 (-0.91%)
TRG 65.90 Decreased By ▼ -0.05 (-0.08%)
UNITY 11.18 Decreased By ▼ -0.09 (-0.8%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)
مارکٹس

ایس ای سی پی نے ایل ایس ای اسپیک-II کے آئی پی او کی منظوری دے دی

  • اسپیک ٹو ایل ایس ای کی دوسری اسپیشل پرپز ایکوزیشن کمپنی ہے جسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر لسٹ کیا جائے گا۔
شائع June 23, 2026 اپ ڈیٹ June 23, 2026 04:33pm

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایل ایس ای کی دوسری اسپیشل پرپز ایکوزیشن کمپنی (ایس پی اے سی) کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے لیے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی منظوری دے دی ہے۔

اسپیک ٹو ایل ایس ای کی دوسری اسپیشل پرپز ایکوزیشن کمپنی ہے جسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر لسٹ کیا جائے گا۔

اس منظوری کے ساتھ مالی سال 2025-26 میں منظور ہونے والے آئی پی اوز کی تعداد 14 ہو گئی ہے جو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک مالی سال کے دوران منظور ہونے والی سب سے زیادہ لسٹنگز ہیں۔

ایل ایس ای اسپیک ٹو مجموعی طور پر 2 کروڑ شیئرز جاری کرے گی جو کمپنی کے پوسٹ ایشو پیڈ اپ کیپٹل کا 95.23 فیصد بنتے ہیں۔

ان میں سے 1 کروڑ 80 لاکھ شیئرز پری آئی پی او کے ذریعے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 20 لاکھ شیئرز ریٹیل سرمایہ کاروں کو 10 روپے فی شیئر کے حساب سے پیش کیے جائیں گے۔

اسپیشل پرپز ایکوزیشن کمپنیاں (ایس پی اے سیز) عوام سے سرمایہ حاصل کر کے مقررہ مدت کے اندر کسی فعال کاروبار یا کمپنی کے حصول کے لیے قائم کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں اسپیکس کا متعارف ہونا کیپیٹل مارکیٹ میں متنوع مالیاتی مصنوعات، جدید سرمایہ کاری کے ڈھانچوں اور نئے سرمایہ کاری مواقع کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ آئی پی اوز کی بڑھتی ہوئی تعداد پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ پر کاروباری اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

نئی لسٹنگز کمپنیوں کو طویل المدتی سرمایہ فراہم کرتی ہیں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں اور ملک کی معاشی ترقی اور دولت کی تخلیق میں شریک ہو سکیں۔


Comments

200 حروف