دنیا
ٹرمپ نے پیوٹن کو یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش کر دی
- یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ لڑائی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یوکرین میں جاری تنازع کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور وہ اس عمل میں مدد کے لیے تیار ہیں، یہ بات روسی خبر رساں اداروں نے کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتائی ہے۔
اوشاکوف کے مطابق یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ لڑائی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یورپی شراکت داروں اور کیف (یوکرین) کے ساتھ مل کر اس عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں فرانس میں اس ہفتے ہونے والے جی 7 اجلاس کے دوران مذاکرات بھی شامل ہیں۔


Comments