BR100 Decreased By (-0.59%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.37 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 185.79 Decreased By ▼ -1.43 (-0.76%)
FABL 93.40 Decreased By ▼ -0.31 (-0.33%)
FCCL 51.04 Decreased By ▼ -0.61 (-1.18%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -1.90 (-0.63%)
HUBC 198.10 Decreased By ▼ -0.86 (-0.43%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.00 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 89.44 Decreased By ▼ -1.79 (-1.96%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.99 Decreased By ▼ -3.63 (-1.51%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.45 Increased By ▲ 0.23 (0.25%)
SNGP 90.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.11 Decreased By ▼ -0.45 (-3.58%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

امریکا ایران امن معاہدے کی خبر، سونے کی قیمت 2 فیصد بڑھ گئی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,304.11 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پیر کے روز 2 فیصد بڑھ گئی، کیونکہ امریکی اور ایرانی حکام نے اپنے تنازع کے خاتمے کے لیے ایک ابتدائی معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا۔ اس پیش رفت کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئی اور مہنگائی و بلند شرح سود سے متعلق خدشات میں بھی کمی دیکھی گئی۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,304.11 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو 9 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,325.20 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔

امریکا اور ایران نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق اس معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔

معاہدے کی خبر کے بعد امریکی ڈالر 10 روز کی کم ترین سطح پر آ گیا، جبکہ تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق کمزور ڈالر اور تیل کی گرتی قیمتوں نے سونے کی طلب کو سہارا دیا ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں چاندی 3.1 فیصد اضافے کے ساتھ 70.07 ڈالر، پلاٹینم 3.1 فیصد بڑھ کر 1,771.27 ڈالر اور پیلیڈیم 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,325.76 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف