BR100 Increased By (2.47%)
BR30 Increased By (3.18%)
KSE100 Increased By (2.21%)
KSE30 Increased By (2.33%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکا ایران امن معاہدے پر پیش رفت، خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں

  • برینٹ خام تیل کے فیوچرز 3.58 ڈالر یا 4.1 فیصد کمی کے بعد 83.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئے
شائع June 15, 2026 اپ ڈیٹ June 15, 2026 09:41am

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پیر کے روز مارچ کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئیں، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز 3.58 ڈالر یا 4.1 فیصد کمی کے بعد 83.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 4.01 ڈالر یا 4.72 فیصد کمی کے ساتھ 80.87 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ جمعہ کے روز بھی دونوں معاہدوں کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان جس نے اس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کیا کے وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق امریکا اور ایران جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ آبنائے ہرمز بغیر کسی فیس کے بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی، جبکہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی جائے گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو 30 دن کے اندر ایرانی انتظامات کے تحت دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں شامل جغرافیائی سیاسی خطرات کا عنصر تیزی سے ختم ہو رہا ہے کیونکہ سرمایہ کار تیل کی سپلائی بحال ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث گزشتہ تین ماہ کے دوران عالمی منڈی لاکھوں بیرل تیل اور گیس کی فراہمی سے محروم رہی۔ یہ آبی گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی پر مشتمل ای4 ممالک نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں پیش رفت کی صورت میں اس پر عائد پابندیاں نرم کی جا سکتی ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق آئندہ 60 روزہ مذاکراتی دور اور جوہری معاملات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کا امکان فی الحال محدود ہے۔

Comments

200 حروف