BR100 Increased By (1.21%)
BR30 Increased By (1.65%)
KSE100 Increased By (1.15%)
KSE30 Increased By (1.12%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.65 (1.12%)
BIPL 25.48 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 34.66 Increased By ▲ 0.98 (2.91%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
DFML 19.20 Increased By ▲ 0.18 (0.95%)
DGKC 198.70 Increased By ▲ 4.60 (2.37%)
FABL 90.98 Increased By ▲ 1.09 (1.21%)
FCCL 53.73 Increased By ▲ 1.59 (3.05%)
FFL 18.17 Increased By ▲ 0.16 (0.89%)
GGL 21.00 Increased By ▲ 0.33 (1.6%)
HBL 289.85 Increased By ▲ 5.93 (2.09%)
HUBC 215.99 Increased By ▲ 3.51 (1.65%)
HUMNL 11.23 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
KEL 7.98 Increased By ▲ 0.14 (1.79%)
LOTCHEM 29.12 Increased By ▲ 0.16 (0.55%)
MLCF 89.16 Increased By ▲ 2.65 (3.06%)
OGDC 318.30 Increased By ▲ 2.10 (0.66%)
PAEL 41.10 Increased By ▲ 1.14 (2.85%)
PIBTL 17.54 Increased By ▲ 0.27 (1.56%)
PIOC 276.15 Increased By ▲ 8.57 (3.2%)
PPL 225.80 Increased By ▲ 3.13 (1.41%)
PRL 34.67 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 100.00 Increased By ▲ 0.91 (0.92%)
SSGC 27.04 Increased By ▲ 0.37 (1.39%)
TELE 9.09 Increased By ▲ 0.18 (2.02%)
TPLP 11.36 Increased By ▲ 0.16 (1.43%)
TRG 70.72 Increased By ▲ 0.13 (0.18%)
UNITY 11.57 Increased By ▲ 0.13 (1.14%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.02 (1.57%)
مارکٹس

ایران پر امریکی حملے کا منصوبہ منسوخ، خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

  • برینٹ خام تیل کے سودے 1.21 ڈالر یا 1.3 فیصد گراوٹ کے ساتھ 89.17 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع June 12, 2026 اپ ڈیٹ June 12, 2026 10:14am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کے منصوبے منسوخ کرنے کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آئی، اس فیصلے نے ہفتے کے اوائل میں ہونے والے یکے بعد دیگرے حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافے کے خدشات کم ہو گئے۔

برینٹ خام تیل کے سودے 1.21 ڈالر یا 1.3 فیصد گراوٹ کے ساتھ 89.17 ڈالر فی بیرل پر آگئے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.23 ڈالر یا 1.4 فیصد کمی کے بعد 86.48 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر برینٹ کی قیمت میں 4.2 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 4.4 فیصد کی گراوٹ آئی۔

ٹرمپ جنہوں نے ایران پر شدید ترین حملے کرنے کی دھمکی دی تھی انہوں نے یہ کہتے ہوئے جمعرات کو حملے منسوخ کردیے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا کہ تہران نے کسی بھی معاہدے کے متن کی منظوری نہیں دی۔

آئی جی مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے کہا کہ اگرچہ یہ صورتحال یقیناً ایک اور جھوٹی امید ثابت ہوسکتی ہے لیکن مارکیٹ کا ردعمل انتہائی تیز اور فیصلہ کن رہا۔

بدھ کو ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز پر فائرنگ کی جائے گی۔ تہران کی جانب سے اس اہم آبی گزرگاہ کی مہینوں سے جاری ناکہ بندی نے تیل کی قیمتوں کو اونچی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے۔

امریکی فوج نے سوشل میڈیا پر کہا کہ تجارتی بحری جہازوں نے اس آبی گزرگاہ سے اپنا سفر (آمد و رفت) جاری رکھا۔

آئی جی کے ٹونی سیکامور نے کہا کہ اگرچہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے لیکن جب تک قیمت 80 ڈالر کی نچلی سطح پر موجود سپورٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہتی ہے مارکیٹ میں تیزی کے امکانات مضبوط رہیں گے۔

Comments

200 حروف