BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.48 Increased By ▲ 0.38 (0.12%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.80 Decreased By ▼ -1.36 (-1.46%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -4.19 (-1.85%)
PRL 91.39 Decreased By ▼ -1.63 (-1.75%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

امریکہ ایران کے خلاف'بہت سخت' کارروائی کرکے توانائی نظام کا کنٹرول سنبھالے گا، ٹرمپ کی تازہ دھمکی

  • مستقبل قریب میں کسی وقت یہ اقدام ہوگا، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر ”آج رات بہت سخت“ حملہ کرے گا اور جلد ہی مشرق وسطیٰ کے اس ملک کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے اور منڈیوں کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا ہے کہ ”کسی وقت، مستقبل قریب میں، ہم خلیج فارس میں واقع خرگ آئی لینڈ اور دیگر تیل کے اہم مراکز پر قبضہ کریں گے اور ان کی تیل و گیس کی منڈیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے، بالکل اسی طرح جیسے ہم نے وینیزویلا کے ساتھ کیا ہے۔

ادھر جمعرات کو ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کے مرکز جزیرہ خرگ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں یقین نہیں کہ امریکی عوام جنگ میں بڑی شدت برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ”ہم ان سے بات کر رہے ہیں اور سب کچھ دیکھ رہے ہیں، لیکن دیکھیں، میری ترجیح ہمیشہ یہی رہی ہے، جزیرہ خرگ پر قبضہ… یہ میری پسند ہوگی۔ مجھے نہیں معلوم کہ امریکہ کے پاس اسے کرنے کی ہمت ہے یا نہیں۔“

مزید حملوں کے منصوبوں کے باوجود، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ابھی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف