BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.64 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
BIPL 27.12 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
BOP 34.12 Decreased By ▼ -1.16 (-3.29%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 18.21 Increased By ▲ 0.13 (0.72%)
DGKC 213.25 Decreased By ▼ -3.76 (-1.73%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.00 (-1%)
FCCL 57.64 Decreased By ▼ -0.33 (-0.57%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.24 (-1.46%)
GGL 24.12 Decreased By ▼ -0.24 (-0.99%)
HBL 333.50 Increased By ▲ 7.29 (2.23%)
HUBC 212.35 Decreased By ▼ -1.07 (-0.5%)
HUMNL 10.61 Decreased By ▼ -0.20 (-1.85%)
KEL 7.45 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
LOTCHEM 27.91 Increased By ▲ 0.16 (0.58%)
MLCF 101.00 Decreased By ▼ -1.98 (-1.92%)
OGDC 320.98 Decreased By ▼ -2.80 (-0.86%)
PAEL 43.08 Decreased By ▼ -0.82 (-1.87%)
PIBTL 16.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.48%)
PIOC 271.90 Decreased By ▼ -4.29 (-1.55%)
PPL 229.48 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PRL 71.50 Increased By ▲ 1.39 (1.98%)
SNGP 102.50 Decreased By ▼ -1.16 (-1.12%)
SSGC 26.70 Decreased By ▼ -0.41 (-1.51%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.8%)
TPLP 15.14 Decreased By ▼ -0.54 (-3.44%)
TRG 60.10 Decreased By ▼ -1.03 (-1.68%)
UNITY 12.11 Increased By ▲ 0.07 (0.58%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بیلفاسٹ میں چاقو حملے کے بعد تارکینِ وطن مخالف پرتشدد فسادات

  • پولیس کے مطابق سینکڑوں مظاہرین، جن میں سے کئی نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، مختلف علاقوں میں جمع ہوئے اور پولیس پر حملے کیے
شائع اپ ڈیٹ

شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں ایک سوڈانی شہری کے چاقو حملے کے بعد تارکینِ وطن مخالف پرتشدد مظاہروں نے شدت اختیار کر لی۔ منگل کی شب نقاب پوش افراد نے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ کئی خاندانوں کو اپنے گھروں سے فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔

پولیس کے مطابق سینکڑوں مظاہرین، جن میں سے کئی نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، مختلف علاقوں میں جمع ہوئے اور پولیس پر حملے کیے۔ سوشل میڈیا پر چاقو حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا جس کی گردن اور سر پر گہرے زخم آئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار ایک جلتے ہوئے گھر سے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ مقامی سیاست دانوں اور مذہبی رہنماؤں کے مطابق حملوں کا نشانہ بننے والے بیشتر افراد سیاہ فام تھے۔

شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشل او نیل نے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نقاب پوش افراد کا خاندانوں کو گھروں سے نکال کر ان کی رہائش گاہوں کو نذرِ آتش کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔

ادھر برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ابتدائی چاقو حملے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ پولیس نے 30 سالہ سوڈانی شہری پر اقدامِ قتل، عوامی مقام پر چاقو رکھنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔

فسادات کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ ایک بس بھی نذرِ آتش ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے گھروں کے دروازے توڑے اور کھڑکیاں بھی نقصان پہنچائیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت انگیزی اور اشتعال انگیز مہمات کا حصہ نہ بنیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments

200 حروف