BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.98 Decreased By ▼ -4.47 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.53 Decreased By ▼ -0.57 (-0.19%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.85 Decreased By ▼ -1.31 (-1.41%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.80 Decreased By ▼ -4.11 (-1.81%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

بلوچستان آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید، آئی ایس پی آر

  • خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، منصوبہ بند حملے ناکام بنائے، شدید جھڑپ میں ایک جوان شہید ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ گروہ ”فتنہتہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جام شہادت نوش کرگیا۔ یہ بات منگل کے روز فوج کے میڈیا ونگ کے جاری ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں انٹیلی جنس رپورٹس کے ذریعے اطلاعات ملی تھیں کہ دہشت گرد قریبی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

موصولہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے فوری انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا تاکہ منصوبہ بند حملے ناکام بنائے جا سکیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ”دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو موثر طورپر روکا گیا اور سیکورٹی فورسز نے انہیں نشانہ بنایا۔“ بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے استعمال میں آنے والی چار گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور موقع سے بم (آئی ای ڈی) برآمد کر کے ناکارہ بنایا گیا۔

تاہم، آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے لانس حوالدار محمد عباس شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ”عزمِ استحکام“ کے فریم ورک کے تحت ملک میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی مہم جاری رکھیں گے۔

یہ کارروائی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے کی جاری کوششوں کے دوران انجام دی گئی۔

Comments

200 حروف