فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات
آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک فوج کے عزم پر زور دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل روڈولف ہیکل کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک فوج کے عزم پر زور دیا۔
جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل مہارت کو سراہا اور علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔
یہ دورہ دونوں مسلح افواج کے درمیان قریبی فوجی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ابھرتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Comments