BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.48 Increased By ▲ 0.38 (0.12%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.80 Decreased By ▼ -1.36 (-1.46%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -4.19 (-1.85%)
PRL 91.39 Decreased By ▼ -1.63 (-1.75%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

آئی ٹینز کی جانب سے 4.34 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری

  • طے شدہ شرائط کے مطابق پوری رقم کی ادائیگی 5 سال کے عرصے میں کی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں قائم آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے آسٹریلیا میں قائم اس سے وابستہ کمپنی آئی ٹینز انفینیٹی پی ٹی وائی لمیٹڈ میں 51 فیصد حصص کے حصول کیلئے 2 کروڑ 18 لاکھ 57 ہزار 641 آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 4,344 ملین روپے) تک کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ باقاعدہ نوٹس میں ان تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ 6 جون 2026 کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔

طے شدہ شرائط کے مطابق پوری رقم کی ادائیگی 5 سال کے عرصے میں کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ حصص (شیئرز) کی منتقلی کی تاریخ سے ہی منافع (ڈیوڈنڈ) کی حقدار ہوگی۔

آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ پاکستان میں 1990 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس کمپنی کو پہلے ظہور کاٹن ملز لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

مارچ 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے اس کمپنی اور آئی ٹینز ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے انضمام (مرجر) کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوا۔

انضمام (مرجر) کے بعد کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، انسٹالیشن اورامپلی منٹیشن کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سے متعلقہ دیگر سپلائز اور خدمات شامل ہو گئیں۔ کمپنی آئی ٹی کے شعبے میں کنسلٹنسی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف