BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

دفاعی جوہری صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنانے کی پالیسی ناقابل واپسی ہے، شمالی کوریا

  • شمالی کوریا اپنی جوہری طاقت کی حیثیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور کسی بھی قسم کی دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا، کم یو جونگ
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی جوہری طاقت کی حیثیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور کسی بھی قسم کی دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق جمعرات کو سامنے آئی۔

انہوں نے امریکی دعوؤں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں اپنی ملاقات میں شمالی کوریا کی جوہری تخفیف کا مشترکہ ہدف طے کیا تھا۔ کم یو جونگ نے ان دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کے پاس اس حوالے سے درست ترین معلومات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت کی جانب سے اعلان کردہ دفاعی جوہری صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنانے کی پالیسی ایک ناقابل واپسی اور حتمی فیصلہ ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کے صدر شی جن پنگ پیر کے روز پیانگ یانگ کا دورہ کرنے والے ہیں، جو تقریباً سات سال بعد ان کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے ایک نئے جوہری مواد کے پیداواری پلانٹ کی بھی نقاب کشائی کی تھی، جبکہ کم جونگ اُن نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں نمایاں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدامات چین اور شمالی کوریا کے سربراہی اجلاس سے قبل پیانگ یانگ کی مذاکراتی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش ہیں۔

Comments

200 حروف