BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

حکومت سے ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کا مطالبہ

سمیڈا کی بندرگاہی چارجز، برآمدی سہولت، ٹیکس میں ریلیف اور توانائی کی لاگت سے متعلق متعدد اہم تجاویز
شائع اپ ڈیٹ

اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ آئندہ بجٹ میں اصلاحات متعارف کرائے تاکہ پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کو مضبوط بنایا جاسکے۔

ڈائریکٹر سمیڈا مشہود خان نے بندرگاہی چارجز، برآمدی سہولت، ٹیکس میں ریلیف اور توانائی کی لاگت سے متعلق متعدد اہم تجاویز پیش کیں تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی کاروبار کی مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

سمیڈا نے ضرورت سے زیادہ وہارفج اور پورٹ ہینڈلنگ چارجز کو چھوٹے کاروباروں پر ایک بڑا بوجھ قرار دیتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ پر یکساں چارجز کے نظام کا مطالبہ کیا۔

اتھارٹی نے مصنوعی خام مال کی قلت اور مقامی ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے بلاجواز قیمتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ کے طریقۂ کار کی نگرانی کرے اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنائے۔

برآمدات کے محاذ پر سمیڈا نے سفارش کی کہ جی سی سی ممالک، یورپ اور آسٹریلیا میں تعینات کمرشل اتاشی چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ جوڑنے میں زیادہ فعال کردار ادا کریں۔

اس نے حکومت کے تعاون سے ’ایکسپورٹ کنسولیڈیشن پروگرامز‘ (برآمدات کو یکجا کرنے کے پروگرام) شروع کرنے کی تجویز بھی دی۔

سمیڈا نے مینوفیکچررز کو آٹوموٹو کی عالمی سپلائی چین تک رسائی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بجٹ میں خصوصی سبسڈیز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف