BR100 Increased By (0.27%)
BR30 Increased By (0.15%)
KSE100 Increased By (0.15%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 34.09 Decreased By ▼ -0.16 (-0.47%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.29%)
DGKC 198.80 Increased By ▲ 1.33 (0.67%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.88 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 18.01 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 20.60 Increased By ▲ 0.80 (4.04%)
HBL 286.46 Increased By ▲ 0.40 (0.14%)
HUBC 215.98 Increased By ▲ 0.58 (0.27%)
HUMNL 11.23 Increased By ▲ 0.23 (2.09%)
KEL 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
LOTCHEM 28.30 Increased By ▲ 0.86 (3.13%)
MLCF 88.79 Increased By ▲ 0.74 (0.84%)
OGDC 323.00 Decreased By ▼ -1.56 (-0.48%)
PAEL 40.42 Increased By ▲ 0.48 (1.2%)
PIBTL 17.33 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 2.04 (0.74%)
PPL 232.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.34%)
PRL 34.70 Decreased By ▼ -0.25 (-0.72%)
SNGP 100.50 Increased By ▲ 0.89 (0.89%)
SSGC 27.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.13 (1.52%)
TPLP 9.20 Increased By ▲ 0.44 (5.02%)
TRG 72.63 Increased By ▲ 0.88 (1.23%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.17 (-1.46%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  • صبح 9 بجکر 50 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 171,698.54 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع June 5, 2026 اپ ڈیٹ June 5, 2026 10:59am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو بھی خریداری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

صبح 9 بجکر 50 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 523.04 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافے سے 171,698.54 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہے جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن شامل ہیں۔ انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز، جن میں حبکو، ماری، اوجی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل اور این بی پی مثبت زون ٹریڈ کرتے دکھائی دیے۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج نے اپنی تیزی کا سلسلہ برقرار رکھا کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق محتاط امید نے بڑے شیئرز میں منتخب خریداری کو فروغ دیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک انڈیکس مضبوط سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بینچ مارک 100 انڈیکس 984.86 پوائنٹس یا 0.58 فیصد اضافے سے 171,175.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ایشیائی شیئر بازاروں میں کمی دیکھی گئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں منافع سمیٹا اور ہفتے کے اختتام سے قبل محتاط رویہ اختیار کیا۔ اس کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا-ایران امن مذاکرات کا تعطل کا شکار ہونا تھا۔

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے جمعرات کو لبنان میں جنگ بندی کے نئے معاہدے کو مسترد کردیا اور اسرائیل نے کہا کہ وہ ملک سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا، جس سے لڑائی روکنے اور تہران کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے۔

دوسری جانب اے آئی سے متعلق تیزی جس نے ہفتے کے آغاز میں اسٹاکس کو سہارا دیا تھا مدھم پڑ گئی کیونکہ چِپ ساز کمپنی بریڈ کوم نے توقعات سے کمزور نتائج رپورٹ کیے۔

ان تمام عوامل کی وجہ سے جاپان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل کے حصص کے وسیع ترین ایم ایس سی آئی انڈیکس میں ابتدائی ایشیائی کاروبار کے دوران 1.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کا ٹیکنالوجی کے غلبے والا کوسپی انڈیکس 6 فیصد سے زیادہ گرگیا جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

وال اسٹریٹ میں رات بھر ملے جلے رجحان کے بعد نیسڈیک فیوچرز میں 1 فیصد کمی آئی، جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.5 فیصد نیچے رہے۔ یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.2 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ ڈیکس فیوچرز 0.5 فیصد گر گئے اور ایف ٹی ایس ای فیوچرز بغیر کسی خاص تبدیلی کے مستحکم رہے۔

جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا کیونکہ تاجر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم ہفتے کے اوائل میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث طویل مدتی توانائی بحران کے خدشات کی وجہ سے یہ ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف