BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Increased By (0.05%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.77 Increased By ▲ 0.30 (0.53%)
BIPL 24.86 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
CNERGY 12.87 Decreased By ▼ -0.11 (-0.85%)
DFML 17.88 Increased By ▲ 0.39 (2.23%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.39 Increased By ▲ 0.61 (0.2%)
HUBC 199.20 Increased By ▲ 0.24 (0.12%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.33 (1.26%)
MLCF 90.94 Decreased By ▼ -0.29 (-0.32%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.05%)
PPL 220.92 Decreased By ▼ -0.44 (-0.2%)
PRL 91.21 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
SNGP 90.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SSGC 23.34 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.64 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکی ڈالر کی مضبوطی کے بعد عالمی منڈی میں سونا سستا ہوگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 4,527.36 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں پیر کے روز معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پر مرکوز ہیں جو ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے مجوزہ معاہدے کے حوالے سے متوقع ہے۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 4,527.36 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد گر کر 4,558.10 ڈالر فی اونس تک آ گئے۔ گزشتہ سیشن میں سونا دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ جلد ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے مجوزہ معاہدے پر فیصلہ کریں گے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنان میں ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس نے مہنگائی کے خدشات کو مزید تقویت دی۔

امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات مہنگائی میں مسلسل اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

دریں اثنا بھارت میں بلند قیمتوں اور درآمدی ڈیوٹی کے باعث سونے کی طلب کمزور رہی، جبکہ چین میں بھی محتاط سرمایہ کاری رجحان کے باعث طلب میں کمی دیکھی گئی۔ دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

200 حروف